Protest Black Day Barcelona
.jpg)
27 اکتوبر یوم سیاہ کے حوالہ سے قونصلیٹ آف پاکستان بارسلونا میں ایک تقریب کا اعلان کیا گیا جس میں تمام پاکستانیوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ۔لیکن جب ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے کارکنان وعہدیداران چیئرمین فیڈریشن چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی قیادت میں یوم سیاہ کی تقریب میں شرکت کے لئے گئے تو قونصل جنرل عمران علی چوہدری نے قونصلیٹ کے دروازے بند کر دئیے اور ان محب وطن پاکستانیوں کو قونصلیٹ میں داخل نہیں ہونے دیا۔ اس موقع پر چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے مختصر خطاب کیا اور کہا کہ میں پاکستان کا بیٹا ہوں اور پاکستان کی عزت ووقار کے لئے کام کر رہا ہوں می۹ں اپنے کشمیری بھائیوں کی دلجوئی کے لئے آیا ہوں لیکن قونصل جنرل عمران علی چوہدری نے قونصل خانے کے دروازے بند کر کے ہماری حب الوطنی کا مذاق اڑایا ہے ۔ ہم ایسے قونصل جنرل کو تسلیم نہیں کرتے جو سیکولر ازم کی ترویج کے لئے پاکستان مخالف لابی کی حمایت کر رہا ہے اور نظریہ پاکستان کو مذاق بنانے والے قونصل خانے میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں ۔اس موقع پر موجود ہجوم نے قونصل جنرل مردہ باد کے نعرے بھی بلند کئے اور حکومت پاکستان اور دفتر خارجہ سے کہا کہ ایسے شخص کو فورا ہٹایا جائے.