Protest Black Day Barcelona
 1.jpg)
بارسلونا:دنیا بھر میں مقیم کشمیری 27 اکتوبر 1947ء کو بھارت کے جموں وکشمیر پرغیرقانونی قبضے کے خلاف یوم سیاہ مناتے ہیں۔اس دن بھارتی فوج نے کشمیریوں کی امنگوں کے خلاف اور برصغیر کی تقسیم کے منصوبے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں وکشمیر پرقبضہ کرلیا تھا، پاکستان سمیت دُنیا بھر کیطرح آج آج ستائیس اکتوبر بروز اتوار کو قونصلیٹ جنرل آف پاکستان بارسلونا میں بھی شام 4 بجے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارتی مظالم کےخلاف کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز بُلند کی جائے گی ،یوم سیاہ کی تقریب میں چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویزاقبال لوہسر اور فیڈریشن ے دیگر ممبران اور عہدیداران کے علاوہ پشتون آرگنائزیشن یورپ کے چئیرمین نوید خان اور صدر پشتون آرگنائزیشن یورپ عرب گل بھی شرکت کریں گے۔